
اسلام آباد(پی آئی ڈی) 24 فروری2023
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیربرائے یوتھ اینڈ سپورٹس راجہ سبیل خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کے ویژن کے مطابق یوتھ اور خواتین کی ترقی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ریلیف فراہم کر رہی ہے آزاد کشمیر کی شرح خواندگی تسلی بخش ہے، بین الاقوامی تنظیمیں آزادکشمیر کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں حکومت بھرپور معاونت کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں برطانیہ کی معروف غیر سرکاری تنظیم گلوبل ویژن انیشیٹئیو اور آزاد جموں و کشمیر رورل سپورٹ پروگرام کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، راجہ سبیل خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رورل سپورٹ پروگرام عمر شہزاد جرال کی تحریک پر برطانوی تنظیم نے آزاد کشمیر میں یوتھ اور خواتین کی ترقی سمیت آئی ٹی کے شعبے میں اپنی خدمات پیش کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا،اس موقع پر سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفر آباد سید اظہر علی گیلانی بھی موجود تھے آزاد جموں و کشمیر رورل سپورٹ پروگرام کے سی ای او عمر شہزاد نے رول سپورٹ پروگرام بارے تفصیلات سے آگاہ کیا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے آفیسر سید حسنین گیلانی نے آزاد کشمیر کی تازہ ترین صورتحال بارے بہترین اور مؤثر بریفنگ دی آزاد کشمیر میں یوتھ اور خواتین کی ترقی اور آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے پر آمادگی کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا بعدازاں راجہ سبیل خان اور عمر شہزاد جرال نے سی ای او گلوبل ویژن انیشیٹئیو برطانیہ Ayodeji Olugbenga کو شیلڈ بھی پیش کی اور گروپ فوٹو بھی بنائے گے۔