
مظفرآباد(پی آئی ڈی)06 جون 2022
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اورایڈ ھاک جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہرنے معروف صحافی اور منیجنگ ڈائریکٹر روزنامہ محاسب، طاہر احمدفاروقی کے والد محترم ایس ایم مبین کی وفات پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر اور معزز ججز صاحبان نے مرحوم کی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی وفات کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ہم سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں شریک ہیں دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین