
کوٹلی (پی آئی ڈی) 6 جون 2022
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نئیرکا دھمال پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ دھمال میں حفظ القرآن کی تکمیل کے حوالے سے قاضی کرامت حسین نظامی کی رہائش گاہ پر دستار بندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں حافظ محمد رضا المصطفی نظامی کی دستار بندی بدست وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نئیر اور قاضی محمد رفیق کی گئی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں علماء کرام، مقامی افراد سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری محمد قیوم صابری ایڈووکیت،سابق چیئرمین شکور احمد مغل،عامر چوہدری،لالہ آسف،ملک افتخار،محمد الیاس القمر قادری،قاری اصغر حسین قادری،محد جواد مصطفی،پرنسپل فاضل قادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نئیرنے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے، نوجوان نسل کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی تعلیم دینا صدقی جاریہ ہے، اللہ پاک نے قران پاک کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے انہوں نے کہا کہ کوٹلی کواعزاز حاصل ہے کہ یہ مسجدوں کا شہر ہے گھر اور علاقہ میں حافظ قران کا پیدا ہونا اس گھر اور علاقہ کے لیے باعث فخر ہے مدینتہ المساجد کوٹلی کی پہچان بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ کوٹلی والوں کے لیے حضرت صاحب گلہار شریف والوں کا کوٹلی آنا سعادت کی بات تھی دور حاضر میں اسلام کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے والدین بچوں کی دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں جبکہ تقریب سے خانقاہ فتیحہ گلہار شریف کے منظور نظر قاضی محمد رفیق نے بھی خطاب کیا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات، ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نئیرنے قاضی کرامت حسین نظا می اور ان کے خاندان کو حافظ محمد رضا المصطفی نظامی کے قران حفظ اور دستار بندی پر مبارک باد دی اس موقع پر قاضی کرامت حسین نظامی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نئیر اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے قران حفظ کیا ہے تقریب کے اختتام پر استحکا م و ملکی خوشحالی،مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور باران رحمت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔