
مظفرآباد (پی آئی ڈی) 06جون 2022
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایت پر وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو عبد الماجد خان کی زیر صدارت سرکاری محصولات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میں سیکرٹری ان لینڈ ریونیو امجد پرویز، سیکر ٹری مالیات عصمت اللہ شاہ،سیکرٹری صنعت و حرفت سید ظہور الحسن گیلانی، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ غلام بشیر مغل، سیکرٹری جنگلات چوہدری امتیاز،سیکرٹری تعمیرات عامہ و مواصلات ظفر محمود خان،ایڈیشنل سیکرٹری چیف انجینئرنگ برقیات، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، نمائندہ بورڈ آف ریونیو نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹریز حکومت نے وزیر خزانہ کو ٹارگٹس کے حصول میں مشکلات اور رکاوٹوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ وان لینڈ ریونیو نے ہر حال میں ٹارگٹس کے حصول کو پورا کرنے کی سختی سے ہدایات دیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹارگٹ کے بروقت حصول کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات لیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ ان لینڈ ریو نیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات یکسو کریں۔