
آزادکشمیر،بڑے شہر میں شیرخواربچے کو کنویں میں پھینک کرقتل کرنے والی ماں گرفتار
میرپور: شیرخواربچے کوکنویں میں پھینکنے والی سنگدل ماں کوتھانہ تھوتھال پولیس نے گرفتارکرلیا،ملزمہ کے خلاف پرچہ درج کرلیاگیا،شیرخواربچے کوکنویں میں پھینکے جانے کے واقعہ پرشہریوں کاغم وغصے کا اظہار،تفصیلات کے مطابق میراڈمرال کے نبیل ولدرفیق قوم مغل نے تھانہ تھوتھال پولیس کودرخواست دی کہ اس کے گھربچے کی ولادت ہوئی جس کاعبدالمنان رکھاگیا،26 روزگزرنے کے بعدجب وہ رات کوسویاہواتھاکہ صبح کواس کی اہلیہ مسماۃ عائشہ نے اس کوجگاکرکہاکہ بسترپربچہ موجودنہیںہے جس پرتلاش کے بعدشیرخواربچے عبدالمنان کی نعش گھرکے قریب کنویں میں پڑی ہوئی ملی جہاں سے نکال کراس کی تدفین کردی گئی،اسی دوران معززین علاقہ حاجی فاروق،حاجی لال اورباباشریف کے سامنے مسماۃ عائشہ نے اقرارکیاکہ اس کابچہ رات بھرروتارہتاتھا اوروہ رونابرداشت نہ کرسکی تواس نے بچےکواٹھاکرگھرکے قریب واقع کنویں میں پھیک دیاجس پرتھانہ تھوتھال پولیس کواطلاع دی گئی اورپولیس نے مسماۃ عائشہ کوگرفتارکرتے ہوئے ملزمہ کے خلاف 302APC کے تحت پرچہ کاٹ لیا اورپولیس نے ملزمہ سے مزیدتفتیش شروع کردی ہے ۔