
Engineering students using an innovative 3D printer in the laboratory
مظفرآباد (پی آئی ڈی)10فروری2022
آزادجموں وکشمیر TEVTAکی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزادجموں و کشمیر ٹیوٹا کے زیر انتظام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی راولاکوٹ تعداد ی 146کنال 12مرلہ کا عدم اعتراض سرٹیفکیٹ محکمہ صحت عامہ نے جاری کر دیا۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کو پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے لیے موضع تراڑ (پجے)تحصیل و ضلع راولاکوٹ میں مختص شدہ اراضی 516کنال 3مرلہ میں سے 146کنال 12مرلہ بنام خان صاحب گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی راولاکوٹ منتقلی کے احکامات دیئے گئے۔ یہاں یہ امر قابل کر ہے کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی راولاکوٹ کا قیام 1996کو محکمہ تعلیم کالجز کے زیر انتظام عمل میں لایا گیا اور AJKTEVTAکے قیام کے وقت یہ ادارہ 2007میں AJKTEVTAکو منتقل ہوا۔ادارہ نے اپنے قیام سے لے کر تاحال گرانقدر خدمات سرانجام دی۔ سال 2012میں پونچھ میڈیکل کالج آف ٹیکنالوجی راولاکوٹ کی مکانیت پونچھ میڈیکل کالج کے حوالہ کر دی گئی اور GCTکو گرلز ہائی سکول گلیات اور VTI راولاکوٹ میں منتقل کیا گیا۔ ادارہ 10سال تک مسائل کا شکار رہا۔ اب اس ادارہ کے حوالہ سے وزیر ٹیوٹا دیوان علی خان چغتائی، سیکرٹری صنعت و تجارت ظہور الحسن گیلانی،چیئرمین ٹیوٹا وجاہت رشید بیگ، ڈائریکٹر فنانس راجہ محمد آفتا ب، ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی، پرنسپل GCTراولاکوٹ خورشید انور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوپریشن محمد اعجاز خان کی کاوشوں سے ادارہ کی زمین کا حصول ممکن ہوا۔ اس موقع پر اتھارٹی اور عوامی حلقوں اور طلباء کے والدین نے سیکرٹری ہیلتھ، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور پرنسپل پونچھ میڈیکل کالج کا شکریہ ادا کیا۔ جن کی کاوشوں سے ادارہ کی زمین کا حصول ممکن ہوا۔ اتھارٹی کے تمام آفیسران نے کمشنر راولاکوٹ اور ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ اور ماتحت عملہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ادارہ کی زمین کے معاملات یکسو کرنے کے لیے ذاتی طور پر کردار ادا کیا اور AJKTEVTA اس حوالہ سے خوش قسمت ہے کہ اس ادارہ کو فیڈرل PSDPسے 1500ملین روپے Allocate کیے گئے اور آزادکشمیر لیول کے واحد گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی راولاکوٹ کو شایان شان طریقہ سے بنایا جائے۔
2