
مظفرآباد:وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کا قبرستان بنادیں گے،ریاست آزاد کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ایل او سی کے تمام سیکٹرز کے ہنگامی دورے کئے۔
اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئےراجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے اندر بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گے، ریاست آزاد کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ایل او سی پر کشمیریوں اور مقبوضہ وادی کے مظلوموں کی ہرصورت حفاظت کریں گے۔
انہوں نے ریاست بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مظلوموں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے، بیس کیمپ سے بھارت کیخلاف بڑی تحریک شروع کی جائے گی۔