
لاہور۔21ستمبر(اے پی پی )وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا بدھ کے روزدوروزہ دورے پر لاہور پہنچنے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے پر تپاک استقبال کیا، ملاقات کے دوران شعبہ تعلیم اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر تعلیم پنجاب نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے،انہوںنے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پر زور مذمت کرتا ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے ہمراہ مزارِ اقبال پر حاضری دی،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے مہمان وزیر اعظم کو سلامی پیش کی،بعد ازاں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے رانا مشہود کے ہمراہ داتا دربار حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی